حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے دوران 9 حلقوں میں مہا کوٹمی کے امیدواروں کے لئے مہم چلائی اور کسی ایک حلقہ سے بھی ان کا امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ چندرا بابو نائیڈو نے جوبلی ہلز، سیری لنگم پلی، کوکٹ پلی،خیریت آباد، صنعت نگر، نامپلی اور ملک پیٹ حلقوں میں مہم چلائی تھی لیکن کسی ایک حلقہ سے بھی مہا کوٹمی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ ان میں چندرا بابو نائیڈو کی بھتیجی ( آنجہانی ہری کرشنا کی دختر ) سہاسنی بھی شامل ہیں جنہیں حلقہ کوکٹ پلی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔