حلقہ اسمبلی نامپلی میں تلگودیشم امیدوار فیروز خاں کیلئے رائے دہندوں کا جوش و خروش

مہدی پٹنم و دیگر مقامات کا پیدل دورہ، عوام سے ملاقات، حق ووٹ کے استعمال کی ترغیب

حیدرآباد ۔ 19 اپریل (پریس نوٹ) حلقہ اسمبلی نامپلی تلگودیشم امیدوار جناب محمد فیروز خان نے 18 اپریل جمعہ کو 5 بجے شام علاقہ مہدی پٹم میں سینٹ اینس کالج پوچما بستی، امبیڈکر نگر کالونی میں پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے گھر گھر جاکر ملاقات کی ہے۔ لوگوں نے نہ صرف فیروز خان کا استقبال کیا بلکہ اپنی پریشانیاں سناتے ہوئے کہا ہیکہ بعض لوگ منتخب ہوجاتے ہیں لیکن کچھ کام نہیں کرتے، بھروسہ تو دلاتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے، اوپر سے گلی کے لیڈرس بھی ڈراتے ہیں۔ ووٹ ہمارے حق میں دینا چاہئے ورنہ فلاں فلاں ہوجائے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب شدہ نمائندہ ہمارے سامنے رہے اور ہمارے مسائل کو حل کریں بدبختی کی بات ہے ایسا نہیں ہوتا کھل کر اظہار کرنے کا بھی خوف رہتا ہے کسی نمائندہ کو منتخب کرنا بہتر رہتا ہے۔ اسی لئے آپ کی بے لوث خدمات سے ہم بے حد متاثر ہیں۔ خواتین بھی آپ کے حق میں دعائیں کرتی ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں پولنگ بوتھ پر عوام صرف اور صرف آپ کے حق میں ووٹ دیں گے۔ جس طرح آپ نے خاموشی کے ساتھ عوامی خدمات انجام دیئے ہیں اسی طرح عوام بھی خاموشی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی حلقہ نامپلی سے تلگودیشم امیدوار حلقہ اسمبلی نامپلی فیروز خان کے حق میں اپنا ووٹ دیکر نیا انقلاب پیدا کریں گے۔ یہ سن کر فیروز خان نے بھروسہ دلایا کہ قانون کو کوئی ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ ڈرانے دھمکانے والوں کی پرواہ کئے بغیر بے خوف ہوکر اپنا ووٹ کا استعمال کریں۔ یہ تمام مسائل کا سدباب ہوجائے گا۔ پھر کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ حلقہ نامپلی میں غیرسماجی سرگرمیاں جاری رکھیں، آپ کے بچوں کو تعلیم کے دروازے کھل جائیں گے۔ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، پانی کی قلت باقی نہیں رہے گی دیگر تمام بلدی و آبرسانی کے مسائل کو حل کردیا جائے گا۔ 19 اپریل ہفتہ کو 8 بجے دن سے فیروز خان علاقہ ملے پلی میں الیکشن آفیسر کا افتتاح کیا۔ عوام کا اژدھام جمع ہوگیا تھا، نوجوانوں نے فلک شگاف نعرہ لگائے فیروزخان زندہ باد اور کہا کہ کام سے ہی فیروز خان کا نام ہے۔