جناب محمد فیروز خاں تلگودیشم کے امیدوار کا پیدل دورہ، عوام کا مثبت رد عمل
حیدرآباد 25 اپریل (راست) امیدوار تلگودیشم حلقہ نامپلی جناب محمدفیروز خان نے 25 اپریل کو ملے پلی ڈیویژن کے ظفر شاہ گراونڈ ،بھارت گراونڈ ،اتحاد گراونڈ یادی ہاسٹل اور افضل ساگر کے مختلف محلے جات میں پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی ۔ فیروز حان نے کہا کہ آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے جو کہ حلقہ نامپلی کو ترقی کی طرف گامزن کرسکتا ہے اور ایک نئی تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حلقہ نامپلی کا باشندہ ہوں میرا گھر بھی بہت قریب ہے اور شب و روز خدمت کرنے کا جذبہ ہے فلاح و بہبود کے کاموں میں بیس سال کا ریکارڈہے، نوجوانوں کے علاوہ بچہ بچہ واقف ہے اردو مدارس حلقہ نامپلی میں خستہ حالت میں ہیں کہیں انفراسٹرکچر کی کمی ہے تو کہیں بیت الخلاء تک میسر نہیں ہے ۔ سرکاری دواخانوں کا بھی یہی حال ہے تقریباً پارکس کے قریب کچرے کے انبار ہے آخر لوگ چہل قدمی کے لئے کہاں جائیں ۔47 سلم علاقے ایسے ہیں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گذارہے ہیں ایسے علاقو ں کا دورہ کرنے سے پتہ چلتا ہیکہ کس طرح لوگ پریشان اور قائدین موج مستی کی زندگی گذارر رہے ہیں جو زمینی حقیت سے واقف ہی نہیں ہے ۔ ایسے لوگوں کو عالمی اور قومی حالات سمجھائیں تو کیا سمجھ میںآئے گا وہ تو صرف غریبی سے باہر آنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ایسے میں ہماری ذمہ داری ہیکہ بڑی بڑی باتیں کرنے کے بجائے بنیادی مسائل کو حل کرلیں تو بہت بڑی بات ہوگی ۔ افسوس تو اس بات کا ہے ووٹ تو مانگنا جانتے ہیں لیکن کام کرنا جانتے گھر گھر جاکر فیروز خان عوام کو سمجھانے کے بعد عوام نے اپنے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ خوبصورت نامپلی کو بدصورتی میں بدلنے والوں کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق ہی نہیں ہے ۔ فیروز خاں نے عملی اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے بزرگوں کے علاوہ خواتین و نوجوان کافی خوش ہیں ایک جواں سال قائد ایم ایل اے بن کر آئیں تو حلقہ اسمبلی میں برق رفتار ترقی ہوگی ۔ خواتین کو پانی کی فکر نہیں رہے گی،بزرگوں کو پنشن کیلئے ذرائع ہوں گے ،بچہ مزدوری کا خاتمہ کرتے ہوئے علمی شعور بیدار کیا جائے گا، کھیل کود کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیئے جائیںگے ۔ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جگہ جگہ کچرے کے انبار کو ختم کیا جائے گا۔ موسم برسات میں گندے نالوں کی وجہ سے گندگی پیدا ہوگی تو پاک و صاف کردیا جائے گا۔ سلم علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کی جائے گی عوام نے فیروز خاں سے امیدیں وابستہ کی ہیں ۔فیروز خان نے کہا کہ میں نامپلی حلقہ کیلئے وقف ہوگیا ہوں آپ لوگوں کی امیدوار پر کھرا کھرا ثابت ہوں گا ۔