حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے مختلف محلے جات کا رکن پارلیمنٹ سکندرآباد جناب ایم انجن کمار یادو نے زیر التواء تعمیراتی پراجکٹس کا ڈپٹی مئیر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد جناب جی راج کمار ، اسٹانڈنگ کمیٹی رکن و کارپوریٹر جناب ایم پربھاکر ریڈی اور بھولکپور وارڈ کارپوریٹر جناب ایس محمد واجد حسین کے ہمراہ دورہ کر کے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر جناب راجیا ، ڈپٹی انجینئر پربھو ، اسسٹنٹ انجینئر جناب نمیا نائک اور ورک انسپکٹر جناب سلطان احمد ، بکشا پتی ، انجینلو اور دیگر بلدی عہدیدار موجود تھے ۔
بھولکپور وارڈ کارپوریٹر جناب ایس محمد واجد حسین نے اس موقع پر بلدی حلقہ بھولکپور وارڈ کے تعمیراتی پراجکٹس اور ایم پی فنڈ سے منظورہ اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب میں بلدی عہدیداروں کی بڑھتی ہوئی لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی جناب ایم انجن کمار یادو کو ایک تفصیلی یادداشت حوالے کرتے ہوئے نشاندہی کی ۔ جس پر انہوں نے کمشنر بلدیہ سومیش کمار اور ضلع حیدرآباد کلکٹر جناب مکیش کمار مینا سے ایک یادداشت کے ذریعہ فوری زیر التواء پراجکٹس کے تعمیراتی کام شروع کرنے کا تیقن دیا ۔ خاص طور پر کارپوریٹر جناب ایس محمد واجد حسین نے بھولکپور وارڈ کے سڑکوں کی منظوری کے بعد گتہ داروں کی لاپرواہی کی نشاندہی کی جس پر جناب ایم انجن کمار یادو نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور تعمیراتی کام فوری شروع کروانے کے احکامات جاری کئے ۔ جنہوں نے اندرون ایک ہفتہ تعمیراتی پراجکٹس شروع کروانے کا تیقن دیا ۔۔