حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کے رائے دہندے رکن اسمبلی کو تبدیل کرنے کے خواہاں

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار فخر الدین علی احمد کا دورہ ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب فخر الدین علی احمد امیدوار حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ نے بتایا کہ فرقہ پرست اور موقع پرست ملک کے سیکولر ووٹوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور دونوں کے درمیان عوام پس رہی ہے اور کہا کہ ایک طرف فرقہ پرست اشتعال انگیز بیان دیتے ہیں تو دوسری طرف موقع پرست اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ بتایا کہ حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کی عوام ان حالات سے بخوبی واقف ہیں کہ کس طرح 2009 کے انتخابات میں سابق وزیر محمد فرید الدین کو ہرانے کے لیے مقامی کانگریس قائدین اور لیڈروں نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بی جے پی کے امیدوار کشن ریڈی کو کامیابی ملی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر محمد فرید الدین اب ان سب باتوں کو بھول چکے ہیں اور پھر سے کانگریس کے لیے کام کررہے ہیں ۔ اب عوام ان معملات کو پھر سے برداشت نہیں کریں گی ۔ جناب فخر الدین علی احمد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کی عوام تبدیلی کی خواہاں ہیں وہ کانگریس اور بی جے پی دونوں سے بیزار ہیں اور اس مرتبہ سیکولر عوام بالخصوص مسلمان موقع پرست اور فرقہ پرست دونوں کو سبق سکھائیں گے ۔ جناب فخر الدین علی احمد جو اپنی پدیاتراؤں کے ذریعہ حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کی عوام کے درمیان پہنچ کر ان کے مسائل اور حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کی ترقی کے لیے امید کی کرن نظر آرہے ہیں ۔ جناب فخر الدین علی احمد نے عوام سے اپیل کی کہ اس مرتبہ عوام ’ قینچی ‘ کو ووٹ دے کر سیکولر پارٹی کو کامیاب کرے ۔۔