واشنگٹن ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حلف برداری کی تقریب میں امریکی خاتون اول کے اسٹائل کے چرچے ہوگئے،فیشن پنڈتوں نے میلانیا ٹرمپ کا انداز سابق خاتون اول جیکولین کینیڈی سے مشابہہ قرار دے دیا۔تقریب میں مشیل اوباما کا اکھڑا اکھڑا اندازبھی کیمرے نے قیدکرلیا ،وائٹ ہاوس آ مد پرخاتون اول نے سابق خاتون اول کی طرف ہاتھ بڑھایالیکن مشیل اوباما نے ہاتھ نہیں ملایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسز ٹرمپ کا فیشن اسٹائل سب کو بھا گیا،آ ئس بلو لباس میچنگ گلوز،میچنگ شوز،سلیقے سے باندھے بال،ہمیشہ کی طرح اس خاص تقریب میں بھی میلانیا کا فیشن اسٹائل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فیشن پنڈتوں نے خاتون کا یہ انداز سابق خاتون اول جیکولین کینیڈی سے مشابہ قرار دے دیا،جنہیں وہ اپنا رول ماڈل بھی قرار دے چکی ہیں۔