حلب پر فضائی حملے ، 51 ہلاک

بیروت۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ شام کے فضائی حملوں اور شلباری میں جو اپوزیشن کے زیرقبضہ شہر حلب پر کئے گئے تھے، کم از کم 51 افراد بشمول 13 باغی ایک ہی دن میں ہلاک ہوگئے، جبکہ انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ بین الاقوامی ثالث امن مذاکرات کیلئے کوشاں ہیں جو جنیوا میں مقرر ہیں۔ بحرین میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم شامی رصد گاہ نے کہا کہ بیشتر مہلوکین فضائی حملے اور بیارل بمباری کے شکار ہیں جو باغیوں کے زیرقبضہ 8 اضلاع پر کی گئی تھی۔