حلب میں روسی حملے جمعہ تک بند

ماسکو۔2نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب پر فضائی حملے بند رکھنے کی میعاد جمعہ تک بڑھا رہا ہے تاکہ باغیوں کو شہر سے باہر نکلنے کا اور زیادہ وقت مل جائے ۔روس اور شام کا کہنا ہے اس نے حلب میں 18 اکتوبر سے ہی فضائی حملے بند کررکھے ہیں ۔ مغربی ملکوں کی سرکاروں نے الزام لگایا تھا کہ حلب کے فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے جارہے ہیں ۔ روس نے اس الزامات کی تردید کی ہے ۔کریملن کے ایک ترجمان نے کل کہا کہ حلب پر فضائی حملے بند رکھنے کی میعاد ۔چار نومبر کو شام سات بجے تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ باغیوں کو شہر چھوڑنے کے لئے مزید وقت مل سکے ۔