حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کُل ہند بنجارہ سنگھ کی تشکیل

تھانے۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنجارہ طبقہ کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے یہ آزاد تنظیم کُل ہند بنجارہ سنگھ تشکیل دی گئی ہے ۔ مہاراشٹرا کے رکن کونسل ہری بھاؤ راتھوڑ نے آج بنجارہ طبقہ کے قائدین سے ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا ۔ ملک گیر سطح سے بنجارہ طبقہ کے قائدین نے ان سے ملاقات کی تھی اور ایک اجلاس میں متفقہ طور پر منظورہ قرارداد سے واقف کروایا تھا کہ برادری کی دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے ایک کُل ہند بنجارہ سنگھ تشکیل دی جائے گی ۔