حقانی گروپ کے عسکریت پسندوں کے اثاثے منجمد ، امریکی اقدام

واشنگٹن ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما کے انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں پْر تشدد واقعات میں ملوث حقانی گروپ سے وابستہ تین اہم افراد کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جن عسکریت پسندوں کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں، اُن میں سید اللہ جان، یحییٰ حقانی اور عمر زدران شامل ہیں۔ اوباما انتظامیہ کو ان افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے کانگریس کے دباؤ کا سامنا تھا۔ 2012ء میں حقانی گروپ کو امریکی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر دہشت گرد گروپ قرار دے دیا تھا۔