حقانی نیٹ ورک سب سے زیادہ خطرناک : امریکہ

واشنگٹن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک اعلیٰ سطحی امریکی کمانڈر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور افغان فوجیں خطرناک حقانی نیٹ ورک کو نیست و نابود کردینے پر زائد تواجہ دے رہی ہیں جس نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ سال افغانستان میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کو درہم برہم کردیا جائے گا ۔ دریں اثناء افغانستان میں امریکی اور ناٹو افواج کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شورش پسندی میں حقانی نیٹ ورک سے زیادہ خطرناک کوئی اور نہیں کیونکہ ملک میں نہ صرف امریکی و افغانی افواج کیلئے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے بلکہ صدارتی انتخابات کے دوران حقانی نیٹ ورک کے ذریعہ خطرناک حملوں کے اندیشو ںکو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔