حیدرآباد 4اکتوبر (سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع کے حضور نگر کو ریونیو ڈیویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے چیف سکریٹری راجیو شرما کو میمورنڈم حوالہ کیا ۔اتم کمار ریڈی حضور نگر کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ سکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے راجیو شرما کو یہ میمورنڈم حوالہ کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور نگر کو ریونیو ڈیویژن کا درجہ دینے سے عوام کو کافی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ راجیو شرما کو پیش کی گئی میمورنڈم میں اس کے تاریخی ‘ تعلیمی اور زرعی پہلووں کو بھی اجاگر کیا گیا ۔