حضور نظام نواب میر عثمان علی خان کی آج یوم پیدائش تقریب

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : میناریٹی ایمپلائز آرگنائزیشن برائے نابینا کی جانب سے حضور نظام میر عثمان علی خاں آصف جاہ ہفتم کی یوم پیدائش تقریب 5 اپریل اردو مسکن خلوت پیالیس ایک بجے دن منعقد ہوگی ۔ کنوینر تقریب جناب محمد علی نابینا ٹیچر کے بموجب اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی الحاج محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر اور اعزامی مہمان نواب نجف علی خاں ، جناب عبدالقیوم آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو ، مسٹر وی ستیہ نارائنا آئی پی ایس ڈی سی پی ساوتھ زون ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، جناب محمد اسمعیل الرب انصاری ، جناب محمد خلیق الرحمن کانگریس لیڈر ، سید نصیر احمد ، جناب ایم اے عزیز ، جناب منور خاں ، جناب محمد انور ڈائرکٹر ایم ایس ، جناب محمد عبدالمقتدر صدر نشین میناریٹی ایمپلائز آرگنائزیشن برائے نابینا نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔