حضرت سلیم بابا ؒکی درگاہ شریف پر ونئے ریڈی کی حاضری

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (پریس نوٹ) رحمت نگر ڈیویژن کے حبیب فاطمہ نگر میں جمعہ کے دن حضرت سلیم بابا ؒ کی عرس تقاریب نہایت ہی احترام و عقیدت سے منائی گئی۔ اس پروگرام میں وائی ایس کانگریس پارٹی جوبلی ہلز انچارج کوٹم ریڈی ونئے ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور درگاہ شریف پر حاضری دیکر چادرگل پیش کیا۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین و متولی نے ونئے ریڈی کو آشیرواد ہی نہیں دیا بلکہ تبرکات بھی پیش کئے، جس کے بعد ونئے ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ بزرگان دین کی عرس تقاریب میں بلا مذہب و ملت احترام و عقیدت کے ساتھ شرکت کریں۔ اس تقریب میں ان کے ہمراہ وائی ایس کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکن بشمول محمد صاحب، شمیم، عامر، رزاق، سید، سلطان، چھوٹو اور دیگر قائدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔