حضرت امیر خسروؒ کی زندگی سے نوجوان نسل کی واقفیت ضروری

مولانا محمد مظفر علی صوفی ابوالعلائی سجادہ نشین کا جشن خسرو کی کامیابی پر اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا مرکزی مجلس چشتیہ کی جانب سے کنوینر جشن خسرو مولانا مظفر علی صوفی ، سجادہ نشین درگاہ شیخ جی حالی ابوالعلائی ، اردو شریف پتھر گٹی نے دوسرا عالمی جشن خسرو کا اہتمام 22 نومبر تا 24 نومبر کیا گیا ۔ اس سہ روزہ جشن میں مختلف محافل منعقد کئے گئے ۔ جشن کے پہلے روز رنگ خسرو ، موسیقی کی محفل سجائی گئی ۔ چومحلہ پیالیس میں مختلف فنکاروں نے امیر خسرو کا کلام ساز پر پیش کیا ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انوراگ شرما ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ، جوائنٹ کمشنر پولیس ،انڈریومیاک لسٹر ، ڈپٹی ہائی کمشنر آف برطانیہ ، خواجہ شاہد ، پرووائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد ، سید شاہد مہدی ، سابق وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمان اعزازی تھے ۔ محفل خسرو میں آرٹسٹ شفیق خاں ، ستار نواز اور وارثی برادرس اور طبلہ نواز نجم الدین جاوید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ملک اور بیرون ملک کے مندوبین نے امیر خسرو پر اپنے مقالے پیش کیے جن میں پروفیسر شریف حسن قاسمی ، پروفیسر بہزاد فاطمی ، پروفیسر عقیل ہاشمی ، پروفیسر ریکھا پانڈے ، پروفیسر آلکھیہ پنجالہ ، پروفیسر سنیناسنگھ ، وائس چانسلر انگلش اور فارن لینگویج یونیورسٹی ، پروفیسر وائی سدرشن راؤ چیرپرسن نے مقالے پڑھے ۔ پروفیسر علی رضا موسوی اور پروفیسر رحمت اللہ نے شرکت کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے اس محفل کو خطاب کرتے ہوئے سمینار کے شرکاء سے خواہش کی کہ وہ امیر خسرو کی زندگی سے نوجوان نسل کو واقف کروائیں انہوں نے مولانا صوفی مظفر علی کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جشن خسرو میں تلنگانہ حکومت بھی تعاون کرے گی ۔ پروفیسر سنینا سنگھ نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی اس جشن میں شامل ہونے پر بے حد فخر محسوس کررہی ہے ۔ وائی ایس سدرشن نے بھی مولانا مظفر علی صوفی کی کاوش کو سراہا ۔ تذکرہ خسرو سمینار کی صدارت مولانا خواجہ احمد نظامی ، سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نے کی ۔ ذاکر علی دانش معتمد عمومی جشن خسرو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں تہنیت فاطمہ اور انم فاطمہ نے قومی ترانہ پڑھا ۔ مولانا فصیح الدین نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ جشن کے تیسرے دن محفل خسرو ، سماع میں مولانا سید ابراہیم حسینی قادری سجادہ نشین درگاہ قادری چمن ، مولانا سید فضل اللہ شاہ قادری ، سجادہ نشین موسیٰ قادری ، مولاناسید راجو حسینی ، سجادہ نشین راجو قتال حسینی اور جناب محمد بہادر خان ناظم مجلس چشتیہ نے شرکت کی ۔ آخر میں مولانا محمد مظفر علی شاہ صوفی ابوالعلائی نے جشن خسرو کو کامیاب بنانے مہمانان خصوصی ، مہمانان اعزازی ، معاونین اور خاص طور پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی و گراں قدر مشوروں نے اس جشن کو توقع سے زیادہ کامیاب بنایا ۔۔