حضرت آواز کے شعری مجموعہ ’’ آواز کا لمس ‘‘ کی رسم اجراء

دفتر سیاست میں کل جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست رسم رونمائی انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : امام الفن فصاحت جنگ جلیل کے شاگرد رشید سید محمد وزیر آواز جلیلی کے شعری مجموعہ ’’ آواز کا لمس ‘‘ کی رسم اجراء زیر اہتمام ادارہ ہماری منزل 12 نومبر کو 5-30 بجے شام ، گولڈن جوبلی ہال ، احاطہ سیاست عابد روڈ میں انجام پائے گی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ بحیثیت مہمانان خصوصی ڈاکٹر مجید بیدار اور جناب صادق نوید شرکت اور اظہار خیال کریں گے ۔ جناب شفیع اقبال مدیر ماہنامہ پروانہ دکن خیر مقدمی و تعارفی کلمات پیش کریں گے ۔ تقریب رسم اجراء کے فوری بعد شعری محفل منعقد ہوگی ۔ جس کی صدارت جناب صادق نوید کریں گے ۔ شفیع اقبال نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ غزل سنگر خان اطہر کی نعت شریف سے مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ شعراء مسرز صادق نوید ، ڈاکٹر مجید بیدار ، شفیع اقبال ، ڈاکٹر منیر الزماں منیر ( امریکہ ) ، مومن خاں شوق ، فہیم جاوید ( ورنگل ) ، اطیب اعجاز ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، ڈاکٹر راہی ، سردار اثر ، یوسف روش اور محترمہ تسنیم جوہر کلام سنائیں گے ۔ معاونین تقریب مسرس احمد صدیقی مکیش ، اور محمد نصر اللہ خاں نے اہل ذوق حضرات سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔