نیشنل اسوسی ایشن آف مسلمس فاؤنڈیشن کا جلسہ تقسیم انعامات، جلال الدین اکبر کا خطاب
حیدرآباد۔2اگست(سیاست نیوز)نیشنل اسوسیشن آف مسلمس فاونڈیشن کاسالانہ تقسیم انعامات پروگرام کا آج مینار گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔صدر فاونڈیشن جناب سید جمیل الدین نے نگرانی کی۔ ڈائرکٹرمیناریٹیز ڈپارٹمنٹ جناب محمد جلال الدین اکبر (ائی ایف ایس) کے علاوہ جناب خلیل احمد‘ مولانا راشد نسیم ندوی نے مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ فاونڈیشن کی ایک سالہ کارکردگی کو قاری محمد سعداللہ نقشبندی نے پیش کیا۔ دوہزار سات سو طلباء وطالبات میں گولڈمیڈلس‘ رقمی انعامات‘ نصابی کتابیں‘ کاپیاں‘ اسٹیشنری‘ بیاگس کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔ پی ایچ ڈی‘ ڈگری‘ انٹر میڈیٹ‘ ایس ایس سی سے لیکر سی اے اور پیرا میڈیکل امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو گولڈ میڈل اور رقمی انعامات سے نواز اگیا۔نیشنل اسوسیشن آف مسلمس فاونڈیشن کی جانب سے بلاتفریق مذاہب طلباء کی ہمت افزائی پر مقررین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی سب سے قیمتی چیز علم کا حاصل کرنا ہے ۔ اس قسم کے تقاریب سے تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے اندر مزید حوصلہ پیدا ہوگا۔مقررین نے کہاکہ مذہب اسلام کو تعلیم کا مرکز قراردیتے ہوئے کہاکہ اسلامی دور کے آغاز میں مساجددینی او ر دنیوی تعلیم کا مرکز ہوا کرتے تھے ۔