حصول تعلیم کیلئے یوکے جانے والے طلبہ کیلئے

برٹش کونسل کے زیراہتمام کل معلوماتی پروگرام
حیدرآباد 22 جولائی (پریس نوٹ) برٹش کونسل حیدرآباد کے زیراہتمام اعلیٰ تعلیم کے لئے اس سال یوکے جانے والے طلبہ کے لئے اس کا سالانہ پری ۔ ڈپارچر بریفنگ ایونٹ 24 جولائی منگل کو 2 بجے دن سے بمقام برٹش کونسل، روڈ نمبر 36 ، جوبلی ہلز، حیدرآباد منعقد ہوگا جس میں تعلیم کیلئے یوکے جانے والے طلبہ کو مفید مشورے دیئے جائیں گے اور اہم باتوں سے واقف کروایا جائے گا اور ضروری معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں شرکت کے لئے طلبہ کو پیشگی رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ رجسٹریشن فیس 300/- روپئے ہے اور رجسٹریشن لنک ہے https:/www.eventsforce.net/britishcouncil/1543/home ۔ یہ پروگرام ان تمام طلبہ کے لئے منعقد کیا جارہا ہے جنھیں یوکے کی کسی یونیورسٹی سے داخلہ آفر لیٹر موصول ہوا ہے۔ مزید معلومات کے لئے 044-42050662 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔