کھڑک پور(مغربی بنگال)۔30 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی قانون حصول اراضی میں ترمیم کیلئے آرڈنینس کے نفاذ کیلئے سفارش آج چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی کی شدید تنقید کا نشانہ بنی ، جنھوں نے اس فیصلے کو ’’سیاہ‘‘ اور ’’غیرمنصفانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پارٹی اس کے خلاف جدوجہد کرے گی ۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے یہاں پارٹی ورکرس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس غیرواجبی آرڈنینس برائے حصولیابی اراضی کے خلاف جدوجہد کریں گے جس کی شروعات اس کی علامتی نقول کو نذر آتش کرنے سے ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز نے اس معاملے میں جبری اقدام کیا ہے ۔