حصول اراضی قانون کے خلاف نتیش کی زیرقیادت جے ڈی (یو) کی بھوک ہڑتال

پٹنہ ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار جے ڈی ( یو) کے قائدین اور کارکنوں کی قیادت کریں گے جو ریاست میں 14مارچ کو حصول اراضی قانون اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کی دیگر پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کریں گے ۔پارٹی کارکن پارٹی کے دفتر پر بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں ۔ ضلع اور بلاک کی سطح پر بھی اسی دن بھوک ہڑتال کی جائے گی تاکہ عوام کی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کی جائے ۔