ممبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے حصول اراضی قانون کی مخالفت کا کھل کر اعلان کردیا ہے۔ تاہم کہا کہ وہ اپنی سینئر حلیف سیاسی پارٹی کے خلاف بغاوت نہیں کررہی ہے۔ شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کا موقف عوام کے اندیشوں اور ان کی فلاح و بہبود پر مبنی ہے۔ اسے دوسرے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے۔
اجتماعی عصمت ریزی پر بی بی سی کا نشریہ ملتوی
لندن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند متنازعہ دستاویزی فلم کی نمائش کی مخالف ہے۔ چنانچہ بی بی سی نے فیصلہ کیا ہیکہ اس دستاویزی فلم کی نمائش کی تاریخ ملتوی کردی جائے کیونکہ کمپنی اس مسئلہ سے ’’ذمہ دارانہ ‘‘ طور پر نمٹنا چاہتی ہے۔