پٹنہ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج لوک سبھا میں پیش کردہ حصول اراضی قانون کو تنازعہ اور سیاہ قانون قرار دیا ۔ انہوں نے اس بل کو فوری واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ نتیش کمار نے کہا کہ حصول اراضی بل کسان دشمن اور موافق امیر بل ہے اس کو سیاہ قانون سے تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بل کو 2013 میں تیار کردہ قانون کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ وہ اس بل کو اپنی ریاست میں کسی صورت میں نافذ نہیں کریں گے ۔