حسین ساگر کی صفائی کیلئے چیف منسٹر کی منظوری

گندے پانی کا ایک قطرہ بھی تالاب میں نہیں گرنے دیا جائے گا
حیدرآباد 22 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد کے مشہور حسین ساگر جھیل کی صفائی کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے حسین ساگر میں ایک قطرہ بھی گندہ پانی نہ آنے اور اس کا تدارک کرنے کے مقصد سے ایک نئے نالہ کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اور اس نئے نالہ کی تعمیر کیلئے حکومت نے 58.96 کروڑ روپئے منظور کر کے جی او نمبر 60 بھی جاری کردیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے حسین ساگر کو (سندر ساگر)خوبصورت بنانے اور شہر کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل تفریحی مقام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور حسین ساگر جھیل کو گندگی سے بالکلیہ طور پر پاک بنانے کیلئے کوکٹ پلی نالہ ڈائیورسٹی کرنے نالے کو موڑنے کے ایک حصہ کے طور پر خلاصی گوڑہ نالہ تک ایک بڑا نیا نالہ تعمیر کرنے کیلئے چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ تعمیری کاموں کا فوری طور پر آغاز کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے بتایا جاتا ہیکہ اس سلسلہ میں اعلی عہدیداروں نے چار پیاکیجس میں اس تعمیری کاموں کی تقسیم کیا ہے اور ٹنڈرس طلبی کے عمل کا بھی آغاز ہوگیا۔ اس طرح ٹنڈرس میں کم خرچ (یعنی کم مصارف میں) مکمل کرنے والے درج کرنے ٹنڈر گزاروں کو منتخب کرکے کاموں کی انجام دہی کیلئے اجازت دے دی جائے گی ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ کوکٹ پلی سے آنے والے کیمیاوی مادوں کے پانی کو حسین ساگر میں آنے سے روکنے کیلئے کوکٹ پلی سے خلاصی گوڑہ نالہ کے ذریعہ میریٹ ہوٹل کے نالہ میں کیمیاوی مادوں کے پانی کو چھوڑ جائے گا لیکن اس مقام سے تقریبا تین کیلو میٹر تک 650/2200/2400ایم ایم کی گنجائش والے پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی اور میریٹ ہوٹل کے نالہ کے گندے پانی کو موڑتے ہوئے وہاں سے عنبر پیٹ ایس ٹی پی (سیوریج ٹرٹیمنٹ پلانٹ) تک لیجا یا جائے گا اور اس پلانٹ میں پانی کو صاف کرنے کے بعد ہی موسی ندی میں پانی چھوڑآ جائے گا اس طرح آئندہ ہر روز 500 ایم ایل ڈی گندا پانی بھی آنے کی صورت میں حسین ساگر جھیل کا پانی خراب ہونے کا کوئی امکان نہ پائے جانے کا عہدیداروں نے اظہار کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ پائپ لائن کے کاموں کیلئے 35 کروڑ اور 300 آر ایم ٹی میکروٹنل کے کاموں کیلئے 14.40 کروڑ روپئے کے علاوہ 250 میٹرس طویل 2400 ایم ایم پائپ لائن کے کاموں کیلئے 1.20 کروڑ روپئے اور نیکلس روڈ کے پاس آل اینڈ ڈی (انٹریشن اینڈ ڈائیورشن ) کاموں کیلئے 3 کروڑ روپئے کے ساتھ ساتھ دیگر نوعیت کے کاموں کیلئے 5.36 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور اس طرح حسین ساگر جھیل کو پاک و صاف بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔