ایچ ایم ڈی اے حدود میں حکومت کے ترقیاتی پراجکٹس کا جائزہ، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ایچ ایم ڈی اے (حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی) کے تحت انجام دیئے جانے والے کاموں اور تجویز کردہ پراجکٹس کے تعلق سے تفصیلی جائزہ لیا۔ بالخصوص حسین ساگر کی صفائی اور حسین ساگر کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ریاستی وزیر نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اوپری علاقوں سے حسین ساگر میں آنے والے گندے پانی کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر بیگم پیٹ پرکاش نگر، آئی اینڈ ڈی، اسٹرکچر تعمیر کرنے کے منصوبہ جات سے متعلق عہدیداروں نے وزیر بلدی نظم و نسق کو واقف کروایا۔ علاوہ ازیں ہر لحاظ سے شہر پر پرنے والے دباؤ کی روشنی میں ریجنل رنگ روڈس، ٹرانزٹ اورنٹیڈ ڈیولپمنٹ پر عہدیداروں نے جامع رپورٹس وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ کو پیش کئے۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کو ایک خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی سوچ اور توقعات کے مطابق حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو اقدامات کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ تیز رفتاری کے ساتھ وسعت پانے والے شہر کے مطابق ایچ ایم ڈی اے کو بھی اپنے حدود میں وسعت دینے کیلئے اقدامات کرنا ہوگا۔