ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے پانی کو معیاری بنانے کی مساعی
حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (این ایس ایس) ایچ ایم ڈی اے حسین ساگر جھیل کی صاف صفائی کے کام کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ جھیل کے پانی کو معیاری بنایا جائے اور سیاحوں کو راغب کیا جاسکے۔ کوکٹ پلی سے آنے والے نالے سے بہت زیادہ کچرا اور بیکار اشیاء حسین ساگر جھیل میں داخل ہوجاتے ہیں۔ ایچ یم ڈی اے ایک منصوبہ کے تحت مرحلہ وار طور پر نالے کے ذریعہ جھیل میں آنے والے کچرے کی صاف صفائی عمل میں لائی جائے گی۔ بتایا گیا ہیکہ ایچ ایم ڈی اے نے ٹرانسکو سی پی ڈی سی ایل کی جانب سے نکلس روڈ کی ایک جانب زیرزمین بچھائے گئے 133 کے وی اور 33 کے وی کیبل لائنس کی دوبارہ بحالی کیلئے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ ریلوے ٹریک خیرت آباد ریلوے اسٹیشن تا بی وی گھاٹ سے لگا باونڈری وال کی جانب ایک سیکل ٹریک بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ 25 ستمبر تک کیبل لائینس کی بحالی کا کام تکمیل پا جائے گا جس کی وجہ سے دیگر کاموں کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی۔ جھیل کو صاف و شفاف بنانے کیلئے مختلف منصوبہ کو قطعیت دی گئی ہے۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد حسین ساگر سیاحوں کیلئے پرکشش ثابت ہوگا۔