ڈھاکہ ، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کو دورۂ ہندوستان کیلئے مدعو کیا ہے۔ مودی کا دعوت نامہ حسینہ کو آج دورہ کنندہ وزیر امور خارجہ سشما سوراج کی جانب سے پیش کیا گیا۔ سشما نے حسینہ کو مودی کا مکتوب حوالے کیا۔ قبل ازیں سشما نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اے ایچ محمود علی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔