حزب المجاہدین کے 2 انتہا پسند انکاؤنٹر میں ہلاک

سرینگر 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعرات کو دو حزب المجاہدین انتہا پسند بشمول فزیوتھراپی میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے والے کی انکاؤنٹر میں ہلاکت واقع ہوئی۔ پولیس ترجمان ضلع اننت ناگ کے باجیندر محلہ میں ایک اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسیس نے علاقہ کو گھیر لیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران انتہا پسندوں نے حملہ کردیا جس کے بعد جوابی فائرنگ میں دو انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت 25 سالہ صفدر امین بھٹ اور 25 سالہ برہان احمد غنائی عرف سیف اللہ کی حیثیت سے کی گئی۔