سرینگر ، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس نے آج ایک مشتبہ حزب المجاہدین دہشت گرد کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کئے۔ فوجی عہدہ دار نے کہا کہ شوپیان کے موضع حرمین میں ایک دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر آرمی اور پولیس نے آج جوائنٹ آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں نواز احمد نجار پکڑا گیا۔