سرینگر ، 5جون(سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکز میں اس کی حکومت چار برسوں تک ملک اور دنیا سے یہ کہتی رہی کہ حریت کانفرنس ‘غیر متعلق’ ہے ، لیکن اب اس نے ایک بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے حریت سے مذاکرات کرنے کی حامی بھرلی ہے ۔انہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ۔ عمر عبداللہ دراصل بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے بیان کہ ‘مرکزی حکومت حریت کانفرنس کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے ‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔