حریت کی دستاویزی فلم کی نمائش ملتوی ، انتظامیہ کا اعتراض

سرینگر ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج اپنی دستاویزی فلم ’’دونوں کشمیر کے تنازعات میں بچے‘‘ کی نمائش جو کل مقرر تھی، ملتوی کردی ہے کیونکہ انتظامیہ نے اس کی نمائش پر اعتراض کیا تھا۔ حریت کانفرنس کے انسانی حقوق شعبہ نے کل مقرر فلم کی نمائش ملتوی کردی کیونکہ انتظامیہ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔
شہری ہوا بازی ایندھن کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ
نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہری ہوا بازی ٹربائن ایندھن کی قیمت میں جو جیٹ طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے، آج 12 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں غیر رعایتی قیمت پر فروخت کی جانے والی پکوان گیس ایل پی جی کی قیمت میں 61.5 فیصد فی سلنڈر کمی کردی گئی۔ دہلی میں ایندھن کی قیمت 4,174.49 روپئے فی کیلو لیٹر ہوگی یعنی 11.88 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ایندھن کی شرحوں میں یکم ؍ فبروری سے استقدامی اثر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جیٹ طیاروں کے ایندھن کی قیمتیں اس دن 4765.5 روپئے فی کیلو لیٹر کم کی گئی تھی ۔ مختلف ایرپورٹس پر مختلف قیمت ہوگی۔