حریت کارکن کے قتل کے احتجاج میں سوپور بند

بارہمولہ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے حریت کارکن کے قتل اور جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش محمد کے دو جنگجووں کی ہلاکت کے پیش نظر بطور احتجاج سوپور میں جمعہ کو مکمل طور پر بند رہا۔سوپور میں موبائیل، انٹرنیٹ خدمات ملتوی رہیں حالانکہ شمالی کشمیر میں جمعرات کوسیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل ریلوے خدمات کو جمعہ کو بحال کردیا گیا ہے۔