حریت قائدین سے ملاقات کا وقت پوری طرح مناسب نہیں تھا: سرتاج عزیز

نیویارک۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے اعتراف کیا کہ اس کے ہائی کمشنر کی نئی دہلی میں معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت سے عین قبل حریت قائدین سے ملاقات کا وقت پوری طرح سے مناسب نہیں تھا۔ اس ملاقات کے بعد ہندوستان نے معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ کردی جو 25 اگست کو اسلام آباد میں مقرر تھی جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بات چیت سے قبل حریت قائدین سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی و مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانوں اور حریت قائدین کی ملاقاتیں گزشتہ 30 سال سے باقاعدہ ہوتی رہی ہیں۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت سے عین قبل اس قسم کی ملاقات یقینا نامناسب تھی۔