مکہ مکرمہ ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں مطاف کے علاقہ کی صاف صفائی کیلئے نئی مشینیں متعارف کی گئی ہیں ۔ زائد از 85 نوجوان سعودی شہریوں نے مطاف میں صاف کرنے والی ان عصری گاڑیوں کو استعمال کیا ۔ سعودی نوجوانوں کے پہلے بیاچ کو ان مشینوں کی ڈرائیونگ ، آپریٹنگ اور دیکھ بھال کیلئے معمور کیا گیا ہے ۔ انہیں باقاعدہ حرم شریف کے ڈپارٹمنٹ آف کلیننگ اینڈ کارپیٹنگ کی جانب سے تربیت دی گئی ہے۔