حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا : ’’جب تمہارے قائد و سردار وہ لوگ ہوں کہ جو تم میں کے بہترین لوگ ہیں ، تمہارے دولت مند لوگ سخی ہوں اور تمہارے معاملات باہمی مشوروں سے انجام پاتے ہوں ( یعنی مسلمان ایک مرکز پر متحد و متفق ہوں اور اپنے تمام معاملات و اُمور ایک رائے ہوکر طے کرتے ہوں ) تو اس وقت زمین کی پشت تمہارے لئے زمین کے پیٹ سے بہتر ہوگی ( یعنی ایسے مبارک زمانہ میں زندگی موت سے بہتر ہوگی کیونکہ اس صورت میں تمہیں کتاب و سنت کے مطابق عمل کرنے اور دین کی راہ پر چلنے کی توفیق نصیب ہوگی ، اور ظاہر ہے وہ لوگ نہایت خوش بخش ہیں جنھیں حُسن عمل کے ساتھ طویل زندگی ملے ) اور جب تمہارے قائد سردار وہ لوگ ہوں جو تم میں کے بدترین (یعنی فاسق و فاجر اور ظالم ) لوگ ہیں ، تمہارے دولتمند لوگ بخیل ہوں اور تمہارے معاملات کی باگ ڈور عورتوں کے ہاتھ میں ہو ، تو اس وقت زمین کا پیٹ تمہارے لئے زمین کی پشت سے بہتر ہوگا ( یعنی ایسے زمانہ میں مرنا ، جینے سے بہتر ہوگا)‘‘۔ (ترمذی )