ریاض:سرکاری میڈیا کے خبر کے مطابق آج سعودع عربیہ کے کنگ سلمان نے حج2017کے عازمین کے لئے قطر کی سرحد کو دوبارہ بحال کردینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ قطر سے سعودی عربیہ کے بشمول مصر‘ بحرین اور متحد عرب امارات نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات 5جون کو ختم کردئے تھے جس کے بعد اس قسم کا فیصلہ مذکورہ تعلقات کی بحالی میں مضبط اقدام مانا جارہا ہے
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سرحد کے متعلق کیاگیا فیصلہ ولیعہد پرنس محمد بن سلمان کو دوحہ سے محصول درخواست کے بعد لیاگیا ہے۔ اس میں کہاگیا ہے کہ کنگ سلمان نے احکامات جاری کئے ہیں کہ قطری عازمین کو ’’ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے لئے داخل ہونے دیا جائے ‘‘۔یہاں تک کہ اس بات کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سعودی ائیر لائنس کے خانگی ہوائی جہاز دوحہ ائیر پورٹ جائیں گے اور حکومت سعودی کے خرچ پر عازمین کو لیکر کو یہاں پر واپس ائیں گے۔
ولیعہدنے اس بات پر بھی زوردیا ہے کہ ’’ سعودی او رقطری عوام کے درمیان میں تاریخی روابط ہیں اس کے علاوہ سعودی قیادت اور قطر کے شاہی خاندان کے بھی تاریخ رشتے ہیں‘‘۔ قطری انتظامیہ نے پچھلے ماہ سعود ی عربیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے مکہ شریف کو عازمین کی روانگی سے انکار کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کے عازمین کے تحفظ کی کوئی گیارنٹی نہیں ہے۔
سعودی عربیہ اور اس کے عرب ساتھیوں نے ملاکر قطر کے ساتھ ہوائی ‘ زمین تعلقات کو ختم کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا ہے کہ دوحہ دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے اور ایران سے قریبی تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔ قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس خلیجی پڑوسی دوحہ کی اقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔