حیدرآباد، 26جولائی (یواین آئی )حج 2018کے سلسلہ میں عازمین حج کی سہولتوں کیلئے حیدرآباد کے حج ہوز میں جنگی خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ 90فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں خیموں کی تنصیب،بیت الخلا اور کچن کے علاوہ کسٹم کیلئے استعمال ہونے والی مشینیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موبائیل ٹائلٹس کے بجائے مستقل طورپر بیت الخلا بنائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ جاریہ سال 60,500عازمین حج سفر مقدس کیلئے روانہ ہوں گے ۔یکم اگست سے عازمین حج کی روانگی کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگا۔15اگست کو ان پروازوں کا اختتام عمل میں لایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ حج ہوز میں لگائے گئے خیمے واٹر پروف ہیں۔