حج 2015 کیلئے 258 درخواستوں کا ادخال

درمیانی افراد پر نظر رکھنے حکمت عملی ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) حج 2015کیلئے حج کمیٹی کے دفتر میں آج 258درخواست فارم داخل کئے گئے جو130 کور نمبرس کے تحت ہیں۔ اس طرح اب تک جملہ 324 کور نمبرس کے تحت 803 درخواست فارمس داخل کئے گئے۔12 درخواستیں آن لائن داخل کی گئیں جو 6کورس کے تحت ہیں۔ حج کمیٹی سے تاحال 3000سے زائد حج فارمس جاری کئے گئے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اضلاع میں بھی درخواست فارمس کی اجرائی اور قبولیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم اضلاع کی کمیٹیوں کی جانب سے اعداد و شمار ابھی داخل نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حج ہاوز کے احاطہ میں درمیانی افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے حکمت عملی طئے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ حج کمیٹی کی جانب سے قائم کردہ کاؤنٹرس سے رجوع ہوں تاکہ بہتر طور پر درخواست فارم داخل کرسکیں اور فارمس میں کوئی غلطی باقی نہ رہے۔