20 فروری ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، خصوصی رہنمائی کاونٹرس کا قیام
حیدرآباد۔2 ۔ فروری (سیاست نیوز) حج 2015 ء کے لئے تلنگانہ اور آندھراپردیش سے عازمین حج کی درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ تلنگانہ سے تاحال 4050 درخواستیں داخل کی گئی جبکہ آندھراپردیش سے 203 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حج ہاؤز نامپلی میں آج 191 کور کے تحت 448 درخواست فارم داخل کئے گئے ۔ 13 کور کے ساتھ 26 درخواستیں آن لائین داخل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اضلاع میں داخل کی جارہی درخواستوں کی تفصیلات ابھی حج کمیٹی کو وصول نہیں ہوئی ہیں۔ اضلاع کی کمیٹیاں ادخال کی آخری تاریخ کے بعد تفصیلات پیش کرتی ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر ہے۔ تاہم اس میں توسیع کا امکان ہے۔ حج کمیٹی سے ابھی تک 8000 سے زائد درخواست فارم جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہاؤز میں تقریباً 15 کاؤنٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں درخواست فارم پر کرنے میں رہنمائی کی جارہی ہے۔ درخواستوں کی جانچ کیلئے علحدہ کاؤنٹر قائم کیا گیا۔