حج 2015ء کی تیاریاں ،گنبد خضریٰ کا غسل

مدینہ منورہ ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ منورہ میں واقع روضہ مبارک کے گنبد خضریٰ کو غسل دیا جارہا ہے، جو آنے والے حج کی تیاریوں کا ایک سلسلہ ہے۔ روضہ اقدس ؐ مسجد نبوی کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور قریب ہی خلفائے رسول ؐ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق  ؓ اور حضرت سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے روضہ مبارک بھی موجود ہیں۔ گنبد خضریٰ 1279 میں پہلی مرتبہ تعمیر کیا گیا تھا۔ بعدازاں خلافت عثمانیہ کے حکمراں سلطان محمد دوم نے 1818 میں دوبارہ تعمیر کروایا تھا اور یہ گنبد فی الحال اسی شکل میں موجود ہے۔ 1837 میں پہلی مرتبہ اس گنبد پر سبز رنگ کیا گیا تھا جو آج بھی برقرار ہے۔