حج کے لئے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید35 عازمین کا انتخاب

رقم اور پاسپورٹ 4اگست تک راست مرکزی حج کمیٹی میں داخل کئے جائیں :  پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد29 جولائی ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016کے لئے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید35 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے‘ پروفسیر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ نمبر209 تک کے درخواست گزار زیادہ سے زیادہ 4 اگست تک درخواست میں درج زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم جمع کروادیںاور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ ‘ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنیس سرٹیفیکیٹ راست حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی میں جمع کروادیں۔ بینک چالان کی رسید اور پاسپورٹ و دیگر دستاویزات چیف ایکزیکٹیو آفیسر ‘ حج کمیٹی آف انڈیا‘ حج ہاؤز‘ 7 -A, ‘ ایم آر اے مارگ‘ پلٹن روڈ ممبئی ‘ 400 001 ( فون نمبر 022-22717100 / 22717101 / 022 – 22717102 (فیاکس نمبر 022-22620920 / 22630461 ) کے پتہ پر اس طرح روانہ کی جائیں کہ وہ 4اگست تک مرکزحی حج کمیٹی میں وصول ہوجائیں۔ دفتر کا ای میل پتہ حسب ذیل ہے۔ ceo.hajcommittee@nic.in  ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرین زمرہ کی حج مصارف کی رقم2,20,550/-  روپئے اور عزیزیہ زمرہ میں1,86,650/-روپئے ہوتی ہے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایاکہ اسلامک ڈولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند عازمین فی کس 8,160/-روپئے زیادہ ادا کریں ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر   "Fee Type 25 ” 32175020010   میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommitte.gov.in پر جمع کروائیں۔ انہوںنے بتایا کہ ریاست کے 31عازمین نے اپنا سفر حج منسوخ کیا ہے اور مزید چار نشستیں ان ریاستوں سے آئی ہیں جہاں کوٹہ سے کم درخواستیں وصولی ہوئی ہیں۔ اس طرح ریاست تلنگانہ کو ویٹنگ لسٹ کے تحت اس بار مزید 35 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔