حج کی کامیابی سے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کی راہ ہموار

تہران ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے سالانہ حج کی عبادت کے دوران بہترین انتظامات کئے تھے۔ ایران نے کہا کہ حج کے ان انتظامات سے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ 86 ہزار ایرانی حاجیوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔ وہ 2016ء میں حج کرنے سے قاصر رہے تھے کیونکہ صیانتی اندیشوں کے بناء پر مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ ایران سعودی عرب کا دیرینہ اور سخت ناقد ہے۔ 2015ء میں بھگدڑ کے دوران 2300 ہلاک ہوگئے تھے۔

 

بنگلہ دیش میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا
ڈھاکہ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فائرنگ کی آوازوں اور بم دھماکوں سے آج بنگلہ دیش کا دارالحکومت دہل کر رہ گیا جبکہ پولیس نے ایک 6 منزلہ عمارت کا محاصرہ کرلیا اور عسکریت پسندوں کو جو اس عمارت کے مالک تھے، خوفناک دہشت گرد جھڑپ میں قتل کردیا۔ بنگلہ دیش کی اعلیٰ سطحی انسداد جرائم صریح الحرکت بٹالین نے اس عمارت کا تخلیہ کروادیا اور انہیں پڑوسی محفوظ علاقہ میں منتقل کردیا۔