حج کمیٹی کا آج عازمین حج کیلئے اجتماع

حیدرآباد۔/5جولائی، ( پریس نوٹ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے اتوار 6جولائی کو 9بجے تا ظہر جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ عازمین حج کو ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ علماء کرام فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ کے علاوہ سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کی شرائط سے واقف کروایا جائے گا۔ ایکزیکیٹو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی جناب عبدالحمید نے عازمین حج سے ان اجتماعات میں شرکت اور استفادہ کی اپیل کی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران اتوار 13 جولائی کو جامع مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ، اتوار 20جولائی کو مسجد عامرہ ؍ عابد فنکشن ہال اور اتوار 27جولائی کو جامع مسجد دارالشفاء میں بھی تربیتی اجتماعات مقرر ہیں۔خانگی و حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین حج سے شرکت کی پرخلوص خواہش کی گئی ہے۔