حج آڈٹ رپورٹ میںتاخیر ، وزارت اقلیتی امور پر پارلیمانی کمیٹی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی کمیٹی نے آج وزارت اقلیتی امور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 ماہ گذرنے کے بعد ہی حج کمیٹی نے ایوان میں آڈیٹیڈ اکاؤنٹس پیش کئے ہیں۔ حج کمیٹی نے وزارت اقلیتی امور سے خواہش کی کہ ایسی تاخیر کے اعادہ کے بارے میں مستقبل میں محتاط رویہ اختیار کیا جائے۔ آڈیٹیڈ اکاؤنٹس برائے 2013-14ء، 2014-15ء اور 2015-16ء ایوان میں ساڑھے تین ماہ تا 14 ماہ تاخیر سے پیش کئے گئے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کو مطلقہ اکاؤنٹس کے سال کے اختتام پر اندرون 9 ماہ آڈیٹیڈ اکاؤنٹس ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔