حج ، عمرہ فاریکس پلس کارڈ

حیدرآباد 31 جولائی (پی ٹی آئی) ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹیڈ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پھیلی 78 منتخب برانچس پر مقدس سفر کے لئے جانے والے عازمین کو حج ، عمرہ فاریکس پلس کارڈ کی پیشکش کررہا ہے۔ بینک نے ایک بیان میں کہاکہ عازمین کسی بھی برانچ پر سعودی ریال کرنسی میں بیرونی زرمبادلہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کارڈ کو استعمال کرنے والے عازمین کو توسیعی انشورنس کوریج کا فائدہ حاصل ہوگا۔