حجامہ کیمپ کا دفتر سیاست میں انعقاد ، 450 مریضوں کا استفادہ

مرد و خواتین کا مثبت ردعمل، جناب زاہد علی خان کا اظہار خیال

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) حجامہ کیمپ کا دفتر سیاست پر منعقد ہوا ، جس سے مرد و خواتین نے استفادہ کرتے ہوئے اچھے اور مثبت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خواتین کے علحدہ حجامہ کیمپ کے ساتھ مرد و حضرات کیلئے بھی الگ حجامہ کیمپ رکھا گیا اور مریض ہو معمر حضرات ہو یا چھوٹے موٹے مانے جانے والے امراض ان تمام کیلئے حجامہ مفید ثابت ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال میں مفت حجامہ کیمپ کے موقع پر کیا اور کہا کہ صحت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یونانی طریقہ طب میں کئی امراض کا علاج ہے اور یہ طب بھی کافی ترقی کررہا ہے۔ ادارہ سیاست یونانی طب کے فروغ کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور سرگرم عمل ہے۔ آج کے حجامہ کیمپ میں حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب جنہوں نے حجامہ پر ایم ڈی (یونانی) کیا ہے، کہا کہ صبح نصف نہار حجامہ کرنا مفید ہے اور آج 450 افراد میں معمر حضرات سے لے کر نوجوانان شامل تھے، نے کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے حجامہ کروایا۔ کوارڈینیٹر کیمپ حکیم سید غوث الدین نے حجامہ کیمپ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا۔ یونانی اطباء اور ڈاکٹرس کی ٹیم جنہوں نے اس کیمپ میں معائنہ کرتے ہوئے علاج و معالجہ اور حجامہ کیا۔