حجاج کرام کے دو قافلوں کی شمس آبادا یرپورٹ پر آمد

آٹھ فلایئٹس کے ذریعہ 2400 حجاج کرام کی واپسی: محمد مسیح اللہ خان
شمس آباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد ایرپورٹ کے حج ٹرمینل پر آج حجاج کرام دو فلائیٹس کے ذریعہ پہونچے جنہیں حج کمیٹی چیرمین محمد مسیح اللہ خان اور پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر نے استقال کیا ۔ جمعہ کے موقع پر حج ٹرمینل میں جمعہ کی نماز کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ حجاج کرام کیلئے حج ٹرمینل اور رشہ دار دوست احباب کیلئے شامیانے میں علحدہ انتظام کیا گیا ۔ محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ ریاست میں اتنے بڑے پیمانے پر کسی بھی ایرپورٹ میں نہیں کیا گیا تھا ۔ ویسا بہترین انتظام کیا گیا ۔ حجاج کرام کے علاوہ ویزیٹرس کیلئے نماز کا انتظام اور ساتھ ہی انہیں دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہے ۔ جس سے تمام حجاج کرام کافی خوش ہیں اور ساتھ ہی وہ حج کمیٹی کے انتظامات پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حجاج کرام کو حج ہاوز سے ایرپورٹ پہونچنے تک اور مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات کئے گئے تھے اور ان کی واپسی پر بھی بہترین انتظامات کئے گئے ۔ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہے ان کی خدمت ہم سب کا فرض ہے اور ان کی خدمت سے دلی خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ 15 ستمبر کو 4 بجے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہونچے گی ۔