حجاج کرام کو حج کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ریاست کے مسلمان بھائی بہنوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ، اللہ اور رسول ﷺ کی خوشنودی اور رضا مندی کے لیے اپنے نفس اور بے جا خواہشات کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے ۔ انہوں نے حجاج کرام کو حج کی تکمیل کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ ان کا حج قبول فرمائے اور کہا کہ حجاج کرام نے صبر و شکر اور پابندی اوقات کا جو مظاہرہ کیا ہے اس سے ان کو دوران حج بڑی مدد ملی ہے ۔۔