حجاج کرام کازم زم حیدرآباد پہونچ گیا

حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) سعودی ایر لائنس کی خصوصی پرواز کے ذریعہ کل اور آج حج کمیٹی کے حجاج کرام کا زم زم حیدرآباد پہنچ چکا ہے۔ حج کمیٹی نے پانچ لیٹر پر مشتمل آب زم زم کے کیانس کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے شمس آباد انٹر نیشنل ایر پورٹ پر جی ایم آر کے تحت محفوظ کردیاہے۔ جاریہ سال حج کمیٹی کے ذریعہ زم زم تقسیم کیا جائے گا ۔ گذشتہ برسوں کے دوران سعودی ایر لائنس کے ذریعہ زم زم حجاج کرام میں تقسیم کیا جاتا رہا ہے تاہم تقسیم میں بعض حاجیوں کو محرومی کی شکایت کے بعد حج کمیٹی نے یہ کام اپنے ذمہ لیا ہے ۔