ماؤنٹریئل ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں ایک جج نے مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک خاتون کے حجاب ہٹادینے کی ہدایت کی۔ جج ایلیانا مارینگو نے ماؤنٹریال کی ایک عدالت میں مقدمہ کی سماعت سے قبل رانیاعلوک سے کہا کہ یہ ایک سیکولر مقام ہے جہاں انہوں نے مناسب لباس اختیار نہیں کیا ہے۔ سی بی سی نیوز کے مطابق رایناعلول اپنی کار کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع ہوئی تھیں۔ ان کی کار پولیس نے ضبط کرلی تھی۔ جج نے کہا کہ ’’مقدمہ کی سماعت کے دوران عینک، ہیٹس (ٹوپیاں) وغیرہ کمرہ عدالت میں لانے کی اجازت نہیں ہے میں نہیں سمجھ سکا کہ سر پر حجاب کے ساتھ داخلہ کی اجازت کیوں کردی جائے۔ رانیاعلوک کا بیٹا معطل شدہ لائینس کے ساتھ کار چلا رہا تھا کہ کیوبک آٹو موبائیل انشورنس بورڈ نے اس کی کار ضبط کرلیا تھا جہاں کم سے کم ایک ماہ تک یہ کار رکھی جاتی ہے لیکن رانیا علوک جلد سے جلد کار کی واپسی کا مطالبہ کررہی تھیں۔