اوکلاہوما 2 جون (سیاست ڈاٹ کام )سامنتا ایلاف کو سیلز کی ملازمت سے محروم کردیا گیا تھا جو ابرکونمبی کڈس اسٹور میں دستیاب تھی۔ 2008 میں اس خاتون کو صرف اس وجہ سے ملازمت سے محروم کردیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق سر پر حجاب باندھے ہوئے تھی ۔ امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے دن اس کی تائید میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ابرکومبی اینڈ فچ کمپنی اوکلاہوما کے کلوتنگ اسٹور میں مذہبی عقائد کی بناء پر سر پر حجاب باندھنے کی وجہ سے ملازمت سے محروم نہیں کی جاسکی ۔ جیوری نے فیصلہ کی تائید میں 8 اور مخالفت میں ایک ووٹ دیا تھا ۔ امریکی مساوی مواقع روزگار کمیشن کے بموجب جو ایک وفاقی ادارہ ہے سامنتا کی ایماء پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ 1964 کے شہری حقوق قانون کے تحت یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا جس میں دیگر وجوہات کے علاوہ مذہبی بنیادوں پر روزگار میں فرق و امتیاز کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ کمپنی نے مس ایلاف کو مذہبی عقائد کی پابندی کرنے پر ملازمت سے جو محروم کیا گیا تھا عدالت کے فیصلہ کے مطابق یہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔